ٹرکش کبا ب بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-Dec-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 چکن کا قیمہ آدھا کلو

 نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ گدری پسی ہوئی دو چائے کے چمچ

 ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ

سفید زیرہ دو چائے کے چمچ

 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

دھنیا اور زیرے کوبھون کرکوٹ لیں

قیمے میں کالی مرچ کے ساتھ ملا کر قیمے کو چاپر میں پیس لیں ۔

پھر اس میں نمک اور لال مرچ ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

میرینیٹ کئے ہوئے قیمے سے سیخ کباب کی طرح لمبے کباب بنالیں

توے پر ہلکا کوکنگ آئل ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے کبابوں کو سینک لیں۔