ٹریکٹر حادثہ میں نوجوان زخمی ، علاج کے دوران موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Dec-2019

بتیا :(انیس الوریٰ)اینٹ سے لدے ٹریکٹر کی ٹھوکر زخمی نوجوان کا علاج کے دوران لکھنئو میں موت ہوگئی ۔ آج صبح گھوٹا ٹولہ گائوں لاش پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ۔ اہل خانہ نے لاش کو جھکرا منیاری گائوں میں وشو بینک کے مین سڑک پر لاش کو رکھ کر گھنٹوں ہنگامہ کیا اور ٹریکٹر مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مشتعل لوگوں نے مہلوک کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی جائے وقوع پر مقامی ایم ایل اے ،ایم پی اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران کے بلانے پر لوگ اڑے رہے۔ نوتن اور جگدیش پور تھانہ پولس پہنچی اور کافی سمجھانے بجھانے کے باوجود بھی سڑک جام ختم نہیں ہوا ۔ یہ خبر پہنچتے ہی سرکل افسر وویک کمار مشر اور پولس انتظامیہ کی کوشش کے بعد سڑک جام سے نجات مل پایا ۔ پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کےلئے بتیا بھیج دیا ۔ اس کے متعلق جگدیش پور پولس نے اینٹ لدے ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ سڑک پر لاش رکھ کر مظاہر ہ کر رہے لوگوں میں گوری شنکر مہتو ، ونود کمار ، ہری پرساد ، شوبھ مہتو ، رودل مہتو ، منا کمار ، وغیرہ مہلوک اہل خانہ کو 10لاکھ روپئے معاوضہ کے ساتھ پی ایم رہائشی منصوبہ کے تحت گھر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ جائے وقوع پر سی او وویک کمار مشر ،نوتن تھانہ انچارج سنجیو کمار سنگھ نرالہ ، جگدیش پور انچارج اروند کمار لوگوں کو سمجھانے اور بجھانے کے بعد سڑک جام ختم ہوا ۔ جانکاری کے مطابق گھوٹا ٹولہ گائوں کے رام بابو پرساد کا 26سالہ لڑکا پرماین پرساد ،گزشتہ 24دسمبر کو جھکرا کے سنیل سنہی اور پربھوسہنی کو پہلے سے دئے 20ہزار روپئے کے عوض میں اس کا اینٹ لدے ٹریکٹر کو اپنے دروازے پر روک لیا ۔ پیسہ کے عوض میں اینٹ گرانے کی بات کہی ۔ ٹریکٹر مالک دونوں بھائی گاڑی روک کر اپنے گھر جانا چاہا جہاں نوجوان پرماین نے انہیں اپنی بائیک دے دی بائیک لیکر دونوں بھائی جھکرا منیاری اپنے گھر چلے گئے اور رات میں پیدل گھوٹا ٹولہ پہنچ کر اپنا ٹریکٹر اسٹارٹ کر بھاگنے لگے یہ دیکھ کر نوجوان نے اپنی بائیک نکال کر اس کا پیچھا کرتے ہوئے آگے سے گھیر لیا ۔ دونوں بھائی سنیل سہنی اور پربھوسہنی بائیک کے اوپر ٹریکٹر چڑھا دیا جس میں نوجوان گر گیا ۔ اور اس کے جانگھ پر ٹریکٹر کا چکہ چڑھا دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ بتیا علاج کےلئے اسے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے نازک حالت دیکھتے ہوئے لکھنئو ریفر کردیا ۔ علاج کے دوران بدھ کی رات اس کی موت ہوگئی ۔ موت کی خبر گائوں پہنچتے ہی لوگ غصے میں آکر ٹریکٹر مالک سنیل کمار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ۔ گائوں لاش پہنچتے ہی لوگوں نے سڑک پر لاش کو رکھ کر ہنگامہ شروع کردیا مہلوک نوجوان کی اہلیہ پرینکا دیوی 6ماہ کے معصوم بچی کو لیکر شوہر کے غم میں آنسو بہار رہی ہے ۔