ٹھاکرے کابینہ کی توسیع 30 دسمبرکو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-Dec-2019

ممبئی، (ایجنسی): ریاست کے دیہی ترقی کے وزیر چھگن بھجبل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اپنی کابینہ میں توسیع 30 دسمبر کو کریں گے۔ اسی دن وزراء کے محکموں کی بھی تقسیم کر دی جائے گی۔ بھجبل نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد ’اوکاس اگھاڑی‘ میں کسی بھی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ اتحاد میں شامل تینوں جماعتیں بہتر تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے عہدے کو لے کر چل رہے تنازعہ پر کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ناگپور میں این سی پی سربراہ شرد پوار اور وزیر اعلیٰ ٹھاکرے کے درمیان وزیر کے عہدے کے تقسیم کو لے کر چرچہ ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ تینوں جماعتوں کے دو دو رکن اسمبلی وزراء کے عہدے کا حلف لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شیوسینا کو 13، این سی پی کو 13 اور کانگریس کو 10 وزراء کے عہدے دیا جانا طے ہوا تھا۔ اس وقت 23 دسمبر کو ممبئی واقع اسمبلی ہائوس میں 36 وزراء کو حلف دلائے جانے پر رضامندی بنی تھی۔