کھیل

ٹیم انڈیامیں نہیںملاتھاموقع،اب بمراہ کودے رہے ہیں ٹریننگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-Dec-2019

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے سابق ٹرینر شنکر باسو کی طرف سے ٹیم اور قومی کرکٹ اکیڈمی (این اسی اے) میں قائم کی گئی ثقافتی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ این سی اے میں ٹریننگ نہ کرکے اس وقت اس شخص کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں، جس کی قابلیت کو مسترد کردیا گیا تھا اور انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔بمراہ اس وقت آئی پی ایل کی فرانچائزی دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے ٹرینر رجنی کانت شواگنم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت وہی شخص ہیں، جنہیں اگست میں ہندوستانی ٹیم کے سٹریگتھ اینڈ کنڈشننگ کوچ کے عہدے کے لئے انتخاب کیا گیا تھا اور کام نک ویب کو دیا گیا تھا۔یہ سب منتظمین کی کمیٹی (سی اواے) کی رہنمائی کے تحت ہوا تھا،جس پینل نے ٹرینرسے متعلقہ بھرتی کے لئے عملی ایگزام لیا تھا اس میں قومی سلیکٹرز کے علاوہ کولکاتہ کی انڈورفنس جم کے مالک رندیپ موترا بھی تھے۔اس پینل نے لیوک وڈہاس اور ویب کو رجنی کانت پر ترجیح دی تھی۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے نہ صرف اس بات پر سوال اٹھائے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا سی اواے کے وقت کی گئی تقرریوں پر نئے سرے سے غور کرنا چاہئے؟۔انہوں نے کہاکہ یہ نک کی بات نہیں ہے، لیکن رجنی کانت کے لئے باقیوں کا توقع عمل بہت مشکل تھا۔

About the author

Taasir Newspaper