پاکستان چلے جاؤ، کھاؤ گے کہیں کا اور گاؤ گے کہیں کا: ایس پی سٹی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-Dec-2019

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ہونے والے مظاہرے کے بعد رونما ہوئے تشدد کے دوران میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نرائن اور اے ڈی ایم سٹی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں مظاہرین کے کالی پٹی باندھنے کو لے کر ایس پی سٹی اتنے ناراض ہو گئے کہ وہاں کھڑے کچھ لوگوں سے احتجاج کر رہے نوجوانوں کے بارے میں ’ پاکستان چلے جاؤ‘ کی بات کہتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’ کھاتے ہو یہاں کا اور گاتے ہو کہیں اور کا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔وہیں، جب اس معاملہ پر ایس پی سٹی اکھلیش نرائن سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر کچھ نوجوان ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے جس کے بعد انہوں نے ایسا بولا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گلی کی شناخت کر لی ہے، ان نوجوانوں کی تلاش کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔