پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-Dec-2019

اسلام آباد،پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جمعے کی شام تقریباً چار بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ایبٹ آباد، مانسہرہ، باجوڑ، مری، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔