پٹنہ ایئرپورٹ پر آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اور ایئرلائنس ملازم میںتکرار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Dec-2019

پٹنہ: راجدھانی کے جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج اس وقت عجیب وغریب صورتحال پیدا ہوگئی جب یوپی کیڈر کے مشہور آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اور ایئرلائنس ملازمین میں بورڈنگ کارڈ دکھانے کے سوال پر جم کرتکرار ہوگیا۔ دراصل لکھنؤ سے انڈیگو فلائٹ پٹنہ پہنچی تھی اور اسے کولکاتا تک جاناتھا۔ پٹنہ پہنچنے کے بعد انڈیگو فلائٹ کے ملازمین نے ضابطے کے مطابق سبھی مسافروں کا بورڈنگ کارڈ چیک کرنا شروع کیا۔ لیکن اس پر ایئرلائنس ملازمین اور آئی پی ایس افسر کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ سی آئی ایس ایف افسران کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کارڈ دیکھانے کے سوال پر آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر اور ایئرلائنس کے لوگوں کے بیچ تکرار ہوگئی۔ سی آئی ایس ایف کے افسران کا دعویٰ ہے کہ آئی جی رینک کے امیتابھ ٹھاکر نے ضابطے کی جانکاری ہونے پر ہی بورڈنگ کارڈ دیکھانے کی بات کہی۔ اس دوران تکرار بڑھتا ہوا دیکھ موقع پر سی آئی ایس ایف کے افسران بھی پہنچ گئے۔