ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں جم کر چلے لات گھونسے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-Dec-2019

نئی دہلی،(تاثیربیورو) ہندوستانی کرکٹ میں دنیا کوشرمسارکرنے والا ایک ویڈیواتوارکوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس نے دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پربھی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ دراصل اتوارکو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) ہوئی، جس میں عہدیداران آپس میں بھڑگئے۔ عہدیداران کےدرمیان جم کرلات گھونسےبھی چلے۔ اسٹیج پر عہدیداران نےایک دوسرے کوزبردست دھکا بھی دیا اورایک دوسرے پرنازیبا الفاظ سے حملہ بھی کیا۔ اس میٹنگ کا یہ ویڈیوجیسے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوا، ہر طرف سبھی کرکٹ ایسوسی ایشن کے طریقہ کارسمیت بی سی سی آئی پربھی سوال اٹھنےلگے۔لوگ بی سی سی آئی صدرسوربھ گانگولی سے میٹنگ میں ماحول خراب کرنے والےان عہدیداران کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حالانکہ مانا بھی جارہاہے کہ کرکٹ اوراس کے سسٹم کو لےکرسنجیدگی سےسوچنے والے سوربھ گانگولی اس معاملے پر بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوائنٹ سکرکٹری راجن منچندا کے ساتھ ایپکس کاؤنسل کےاراکین نے دھکا مکی کی۔ دراصل میٹنگ میں کچھ ایجنڈے کونافذ کیا گیا۔ اعتراضات کے باوجود بھی انہیں نافذ کرنےکی وجہ سے ماحول خراب ہوگیا۔ اسی درمیان جسٹس دیپک ورما کوڈی ڈی سی اے کا نیا لوکپال نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیصلہ لیا گیا کہ نئےصدرکےلئےالیکشن 13 جنوری کوہوں گے۔گزشتہ ماہ ہی رجت شرما نےڈی ڈی سی اے کے چیئرمین عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا، جس کےبعد سے ہی یہ عہدہ خالی ہے۔