سیاست سیاست

کانٹریکٹ اساتذہ کو پرموشن اور زچگی تعطیل دینے کی تیاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

پٹنہ: ریاستی حکومت نے کنٹریکٹ اساتذہ کو سروس کی مدت میں 3پرموشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ خواتین کو 180دن کا زچگی تعطیل دینے کی تیاری چل رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق 3رکنی کمیٹی کانٹریکٹ اساتذہ کے لئے سروس ضابطہ کا ڈرافٹ تیار کررہی ہے۔ ڈرافٹ تیار ہونے کے بعد محکمہ قانون سے مشورہ کے بعد ضابطہ کو حکومت نافذ کرے گی۔ اسمبلی انتخاب سے پہلے ریاست کے کانٹریکٹ اساتذہ کے حق میں سروس ضابطہ کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکول کے سبھی اساتذہ کے ٹیچر ابھی تک بغیر سروس ضابطہ کے ہی کام کررہے ہیں اگر حکومت اسے نافذ کردیتے ہے تو کانٹریکٹ اساتذہ کو اس کا فائدہ ملے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper