سیاست سیاست

کرتارپور گلیارے میں دشمن کے بارے میں بی ایس ایف چوکس رہے: رائے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت داخلہ نتيانند رائے نے سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کی حفاظت کے بارے میں خاص طور پر احتیاط برتے اور دشمن کے ناپاک ارادے کامیاب نہ ہونے دے۔مسٹر رائے نے اتوار کو یہاں بي ایس ایف سےکے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ مستعد رہنے والے جوانوں کو یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پورا ملک اپنے ان بہادر جوانوں کے شجاعت اور بہادری پر فخر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں حکومت نے مرکزی فورسز کے جوانوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی بڑھا کر 60 سال کرنے اور جوانوں کو سال میں سو دن اپنے خاندان کے ساتھ بتانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام جوانوں کو جموں کشمیر میں ڈیوٹی کے لئے ہوائی جہاز سے جانے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ حکومت نے نیم فوجی دستہ تنخواہ پیکیج کے تحت بینکوں کی جانب سے دیئے جانے والے نجی انشورنس کی رقم بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے ممکن حد تک سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسٹر رائے نے پنجاب میں گرداس پور ضلع میں پاکستان سے متصل سرحد پر ڈیرہ بابا نانک کے پاس کرتارپور صاحب کوریڈور کی سیکورٹی کے نظام کی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے انہیں مسلسل چوکسی برقرار رکھنے اور دشمن کی کسی بھی ناپاک حرکت کو کامیاب نہ ہونے دینے کی تاکید کی۔

About the author

Taasir Newspaper