گاؤں گاؤں میں ہوانسانی زنجیرسازی کی مشق:ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Dec-2019

گوپال گنج،(ارون مشرا)،جن جیون ہریالی، نشہ بندی، اطفال شادی، اورانسدادجہیز کو لے کر آئندہ 19 جنوری 2020 کو انسانی زنجیر بناکر لوگوں کو بیدار کیا جانا ہے۔ ڈی ایم ارشد عزیز کے ذریعہ انسانی زنجیر کی کامیابی کے لئے مذکورہ انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں افسران کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاک سطح پر پنچایت، وارڈ اور گاؤں گاؤں میں انسانی زنجیر کا قبل سے مشق ہونا چاہئے۔ تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں میں سماجی سروکار اور اجتماعیت کا جذبہ بیدار ہوسکے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے انچارج وزیرمنگل پانڈے کے ذریعہ آئندہ 20دسمبر کوانسانی زنجیر کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔ وہیں ڈی ڈی سی سجن آر نے بتایاکہ ضلع میں 465 کیلو میٹر لمبی انسانی زنجیرسازی کی جائے گی۔ ہرایک کیلو میٹر پر سیکٹر بنے گا۔ 100 میٹر سب سیکٹر بنایا جائے گا۔ سیکٹر انچارج کو نایک اور سب سیکٹر انچارج کو ڈپٹی نایک کہا جائے گا۔ وہیں انسانی زنجیر کے افسران کو واٹس ایپ گروپ کے توسط سے جوڑا جائے گا۔ تاکہ سبھی لوگ اطلاعات کا تبادلہ کرسکیں۔ انسانی زنجیر 19جنوری کو ساڑھے گیار بجے سے بارہ بجے تک بنائی جائے گی۔ ایک بلاک کے بی ڈی او دوسرے بلاک کے بی ڈی او سے رابطہ قائم کر انسانی زنجیر کی حکمت عملی تیار کریں گے تاکہ انسانی زنجیر سازی بہتر طریقے سے کیا جاسکے۔ میٹنگ میں خصوصی طور پر ڈپٹی کلکٹر کمارانل سنہا ڈی پی او شمس جاوید انصاری ایس ڈی او ہتھوا انل کمار رمن، سب ڈویزنل عوامی شکایت ازالہ افسر محمد عرفان عالم، ڈی پی او دھننجے پاسوان، ایس آر جی سنیل کماردویدی، سبھی بی ڈی او، سی او، تھانہ صدور کے علاوہ نیہا کماری، مدھو کماری، ریکھا کماری، منیش پانڈے،پردیپ کمار، چندن کمار، رحیم انصاری، سوہن وموہن، موجودتھے۔