ہندستان ہندوستان

گورنر نے طلباء کو جلد وظیفہ ملنے کی یقین دہانی کرایا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

چھتیس گڑھ/رائے پو(پریس ریلیز) گورنر انوسوئیا اوئی کے سے آج اسمبلی میں پوسٹ میٹرک ہوسٹل رائے پور کے ایس سی طبقہ کے طلباء نے ملاقات کی اور وظیفہ سے متعلق مسائل سے روبرو کرایا۔گورنر اوئی کے نے کہا کہ ان کے مسائل کا حل کیا جائے گا۔انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر نے کہا کہ اگر ان کے مسائل کا حل جلد نہیں ہوتا ہے تو دوبارہ مجھ سے رابطہ کریں۔ گورنر نے اس مدعے کو سختی سے لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران سے ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کیا۔ اور طلباء کے مسائل کا حل کرنے کو کہا۔قدیم ذات اور ایس سی پسماندہ طبقہ اور اقلیت محکمہ کے افسران نے گورنر کو بتا یا کہ طلباء کے اس مسائل کا حل جلد نکالا جائے گا۔ اور انہیں وظیفہ ملے گا۔طلباء نے گورنر کو بتایا کہ انہیں گذستہ سال کا وظیفہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔ان سے انہیں مالی دشواریو ں کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔طلباء نے بتایاکہ ہاسٹل میں بستر سمیت دیگر حلقوں کے طلباء رہتے ہیں۔ وہ مالی طور پر کمزور ہیں اور وظفہ کے سہارے پڑھائی کر رہے ہیں۔ وظیفہ نہیں ملنے سے انہیں بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ طلباء نے گورنر سے جلد زیر التواء وظیفہ دیلانے کی گذارش کی۔طلباء نے گورنر کو بتایا کہ ان کے ہاسٹل میں بھی کئی پریشا نیو ں کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ اس موقع پر ہاسٹل کے تمام طلباء موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper