ہمارے علماء کرام نے پھانسی کےپھندوں کومسکراتے ہوئے چوما:رضوان خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Dec-2019

بھاگلپور،(منہاج عالم)،ناگرک سیوا سمیتی کی جانب سےگاندھی شانتی پرتسٹھان قاضی ولی چک میں عظیم مجاہد آزادی ماہر تعلیم مولانا مظہرالحق کی 156 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت پرکاش چندر گپتا نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رضوان خاں نے انجام دئے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سےبی این منڈل یونیورسیٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی موجود تھے ۔اس موقع پر رضوان خان نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اسکے لئے ہمارےبزرگوںنے سخت صعوبتیں برداست کیں ،جیل کی کوٹھریوں کو آباد کیا ۔ہمارے علماء کرام نے پھانسی کےپھندوں کومسکراتے ہوئے چوما،انہوں نے کہا کہ مولانا مظہر الحق ایک عظیم مجاہد آزادی ماہر تعلیم معروف سماجی خدمت گار اور نامور سیاست داں تھے۔مولانا موصوف ہندو مسلم اتحاد کے زبردست علمبردار تھےانکے ذریعے کئے گئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مولانامظہر الحق کی سالگرہ منانے پر ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔لیکن ساتھ ہی یہ افسوسناک پہلو یہ بھی ہےکہ ہم نے اپنے جدید ہندوستان کے معمار مجاہد آزادی کو ذہن سےہٹا دیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رضا جمال عرف شاہد رزمی نے کہا کہ ہمارے ملک کو آزاد کرانے والے ایسے مجاہد آزادی ہیں جو گمنامی کے اندھیرے میں گم ہو گئے ہیں ۔جن کی وجہ سے ہم آج آزاد شکل میں زندگی گزار رہے ہیں۔مولانا مظہرالحق کی قربانی ہندوستان کی آزادی کی تاریخ میں نمایاں حروف میں لکھا گیاہے ۔جماعت اسلامی کے ناظم علاقہ فاروق ندوی نے کہا کہ مولانا مظہرالحق نے ذات و مذہب سے اٹھ کر ملک کی آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا۔ ایسے میں ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے ۔ڈاکٹر فاروق علی پرو وائس چانسلر بی این منڈل یونورسیٹی نے کہا کہ مولانا مظہرالحق آزادی کے ساتھ تعلیمی شعبے میں بھی نمایاخدمات انجام دئے۔مولانا کی پیدائش 22 دسمبر 1866 میں پٹنہ ضلع میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر حبیب مرشد نے کہا کہ مولوی سجاد حسین ان کے گھر پر ہی ابتدای تعلیم دی پٹنہ کالج سےمیٹرک کی تعلیم1886 میں پوری کی۔مولانا مظہرالحق کے تعلق سے محمد شہباز ،پرکاش چندر گپتا ،مولانا نثار عالم وغیرہ نے کہا کہ مولانا موصوف آزادی کی تحریک منفرد مقام بنایا اور تعلیم کے میدان میں بے مثال کام کئے تحریک میں اہم کردار نبھانے کی وجہ سے صدر مقرر کئے گئے ۔مصوف ہندو مسلم ایکتا کےحمایتی تھے ۔خواتین کی تعلیم کیلئے سماجی سطح پر بیدار کرنے کا کام کیا۔ڈاکٹر ویمل کمار نے کہا کہ مولانا موصوف نے اپنی 16 بیگھا زمین ملک کی آزادی کیلئے وقف کر دی جہاں آج پٹنہ کا صداقت آشرم موجود ہے۔پروگرام میں عین الہدیٰ ،تقی جاوید ،محبوب عالم ،دیارام ،داؤد علی،ڈاکٹر منہاج ظفر وغیرہ نے بھی خطاب کئے ۔