فن فنکار

ہیرو یا ہیروئن کے والد کا کردار نہیں کرنا چاہتا، رشی کپور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

ممبئی،اداکار و پرڈیوسر اور ڈائریکٹر رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں ہیرو یا ہیروئن کے والد کا کردار نہیں کرنا چاہتے۔میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر اور ڈائریکٹر رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ اب کسی بھی فلم میں ہیرو یا ہیروئن کے والد کا کردار نہیں کرنا چاہتے ہیں، اْنہوں نے کہا کہ وہ اب زندگی کے اْس مرحلے میں ہیں جہاں فلم میں اْن کے کردار کا زیادہ دورانیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رشی کپور نے کہا کہ مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے اور میں اپنے کام کو لے کر بہت پْرجوش ہوں لیکن میں اب کسی بھی فلم میں ہیرو یا ہیروئن کے والد کا کردار ادا نہیں کروں گا، اْنہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں بہت سی فلموں میں والد کا کردار کیا ہے جو میرے لیے سیکھنے کا عمل تھا۔اْنہوں نے کہا کہ میں کسی بھی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو کہانی میں اہم ہو، جب مجھے ایسا کوئی کردار ملے گا تب ہی کسی فلم میں کام کروں گا۔67 سالہ اداکار نے کہا کہ وہ مشین کی طرح ہر وقت کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے ، دْنیا میں کوئی بھی اداکار 365 دن کام نہیں کرتا، کام کے ساتھ چھٹی بھی ضروری ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ متھن چکروتی اور گوندا جیسے اداکار چار چھ شفٹوں میں کام کرتے تھے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ فلمیں ایسے نہیں بنتی ، یہ تخلیقی اور حساس کام ہے۔واضح رہے کہ رشی کپور بھارتی فلم ’دی باڈی‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے جو 13 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper