اسکول بس نے چوکیدار کو کچلا ، موقع پر ہی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

پھلواری شریف :راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف علاقہ میں بے لگام رفتار کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اس کڑی میں آج اسکول بس نے پھلواری شریف تھانہ کے چوکیدار کو کچل ڈالا اس سے چوکیدار کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اطلاع کے مطابق چوکیدار آج صبح تھانہ سے واپس اپنے گھر عیسی پور بائک سے جارہا تھا اسی دوران تیز رفتار اسکول بس نے چنوٹی کنواں ، عیسی پور روڈ پر کچل دیا حادثہ کے بعد اسکول بس لیکر ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد سیکڑوںمرد وخواتین نے لاش کے ساتھ سڑک کو جام کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور تھانہ دار سمیت کئی تھانوں کی پولس موقع پر پہنچی ۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔