اورنگ آباد میں کلکٹریٹ کے سامنے 17لاکھ روپئے کی لوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

اورنگ آباد :ضلع ہیڈ کوارٹر کلکٹریٹ کے سامنے زمین خریدنے کےلئے بینک میں پیسہ جمع کرنے آئے جوڑے سے نامعلوم لٹیروں نے دن دہاڑے سارے سترہ لاکھ روپئے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔ نیو ایریا باشندہ منا سنگھ اپنی اہلیہ سنیتا کماری کےساتھ زمین خریدنے کےلئے پہنچے تھے ، ز مین مالک سے پیسو ں کی بات طے ہو گئی تھی سارے سترہ لاکھ روپئے لیکر وہ لوگ کلکٹریٹ کے سامنے واقع ایکسس بینک کے پاس پہنچے تھے ، اور لنک فیل ہونے پر باہر کھڑے تھے اسی دوران بائک پر سوار دو جرائم پیشہ پہنچے اور جھولا جھپٹ کر فرار ہوگئے ۔ اس میں سارے سترہ لاکھ روپئے تھے ۔ خاتون نے بتایاکہ انہوں نے زمین مالک سے چیک دینے کی بات کی تھی لیکن وہ چیک لینے کو تیار نہیں ہوئے اسی وجہ سے وہ لوگ نقد لے کر پہنچے تھے ، لنک فیل ہونے پر وہ لوگ باہر کھڑے تھے تبھی یہ حادثہ ہوئی ۔ ایس پی دیپک ورنوال نے بتایاکہ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔