آئیسا انوس کارکنان نےعصمت دری کےخلاف موم بتی مارچ نکالا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

سمستی پور (فیروز عالم) اتوار کے روز آئیسا انوس کارکنان نے انصاف دو مارچ نکال کرتلنگانہ کے ڈاکٹر پرینکا ریڈی کو اجتماعی عصمت دری اور جلانے کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں مویشی اسپتال سےاپنے ہاتھوں میں موم بتی مختلف نعرے لکھےہوئے تختیاں،بینر، جھنڈے،جیسی مختلف مطالبات کو لیکر ایک زبردست ریلی نکالی جو، سرکٹ ہاؤس ،صدر اسپتال،اسٹیڈیم گولمبر،کلکٹریٹ ،گرلس کالج ہوتے ہوئے،امبیڈکر استھل پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گیا،جسکی صدارت انوس انچارج و بھاکپا مالے لیڈر سریندر پرساد سنگھ نے کی،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں ہونے کی وجہ سے بیٹیوں کی حفاظت میں ناکامی پر تنقید کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت بیٹیوں کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے. پورے ملک میں بیٹیوں کے قتل ، جہیز قتل، عصمت دری وغیرہ ہورہے ہیں،اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے لمبی لمبی ٹینگ ہانکنے والی مودی شاہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ ڈالے بیٹھی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں ، تمام سیاسی جماعتوں ، تنظیموں ، دانشوروں ، سماجی اداروں اور انصاف پسند لوگوں کو بیٹیوں کی حفاظت کے لئے آگے آنا چاہئے۔نہیں تو کہیں ایسا نہ ہو کہ پرینکا ریڈی کے بعد اب ہماری بیٹیوں کی باری آجائے،اس موقع پر لیڈروں نے بنگرا تھانہ حلقہ میں عصمت دری کے بعد ملزم کو جلد گرفتاری ورنہ تحریک چلانے کی دھمکی دی،اس موقع پر مظاہرین نے دو منٹ خاموش رہ کر انکی روح کے لئے دعائیں کی،اس موقع پر محمد صغیر،منوج شرما،اشوک رائے،راجکمار چودھری،جے پرکاش بھگت،اروبند آنند،جتیندر کمار،سنیل کمار،لوکیش راج،ابھیشیک یادو،راجو کمار،پریم آرین،چرن جیت سنگھ،سونو کشونسی،کمار سونو،روی رنجن،دلیپ کمار،سونو ٹھاکر،کرشن کمار،محمد شکیل ، محمد صادق ،اظہار علی ، پربھات رنجن گپتا ، محمد چاند بابو ، ساہیل نگم ، مکیش کمار گپتا،سمیت درجنوں مقررین نے خطاب کیا