آبروریزی معاملے میں فرار آر جے ڈی کے رکن اسمبلی پر نیا ایف آئی آر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-Dec-2019

آرہ / پٹنہ : سندیش اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ارون یادو کی مشکلیں لگاتار بڑھتی ہی جارہی ہے۔ بھوجپور کے لساڑی واقع گھر کی قرقی ضبطی کے بعد بھی فرار رہنے کے معاملہ میں ان پر نیا ایف آئی آر درج کیاگیا ہے۔ ٹاؤن تھانہ میں درج ایف آئی آر میں رکن اسمبلی پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کاالزام لگایاگیا ہے۔ کہاگیا ہے کہ کورٹ سے جاری گرفتاری وارنٹ اشتہار اور قرقی کے حکم کے باوجود ارون یادو فرار چل رہے ہیں۔ آبروریزی واقعہ کے آئی او نے کورٹ کو اس کی جانکاری دی۔ آئی او نے کورٹ کے وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کے سلسلے میں اس کاذکر کیا ہے کہ پاکسو معاملے کی اسپیشل پی پی سروج کماری نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل پاکسو کورٹ کم فرسٹ اے ڈی جے آر کے سنگھ نے گذشتہ دنوں مقدمے کی ہر روز اپڈیٹ رپورٹ نہیں دینے پر آئی او سے وضاحت طلب کی تھی۔