’آؤ نماز اور قرآن سمجھیں‘کےموضوع پر ورکشاپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

بھاگلپور،(منہاج عالم )، شاہ عنایت حسین وقف شاہ مارکیٹ خلیفہ باغ بھاگلپورکے زیر اہتمام بھاپا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی جانب سے حبیب پور واقع ہم سفر میرج ہال میں آؤ نماز اورقرآن سمجھیں کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خانقاہ پیر دمریا شاہ مارکیٹ کے نائب سجادہ نشیں سید شاہ فخرعالم حسن موجود تھے۔ جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر سید شاہ علی سجاد عالم موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد سے تشریف لائے ماسٹر ٹرینر مولانا عبدالرحیم ، نعیم الدین نے نماز اور قرآن سیکھنے کے متعلق واضح اور جامع باتیں بتائی۔ انہوں نے قرآن سیکھنے کا آسان طریقہ مثالیں پیش کر بتائیں۔ اور نماز میں قرآن کی آیتیں پڑھنے کے طریقے سیکھائے۔ اور بتایا کہ قرآن کی عظمت وفضیلت سے عوام الناس کو روبرو کرایا۔ نماز اور قرآن سیکھنے کے صحیح طریقے اور ترکیب بتائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے اندر 18ہزار الفاظ ہیں اور اللہ کا نام قرآن کریم میں 702مرتبہ آیا ہے۔ کرامر کے سیکھنے سے قرآن سیکھنا آسان ہوجاتاہے۔ مولانا عبدالرحیم نے کہا کہ ہم لوگوں کو قرآن کریم کے مطابق زندگی گذارنی چاہئے پوری دنیا کے مسائل کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جب کسی سے خوش ہوتاہے تو اسے دین کی توفیق عطا کرتاہے۔ اس موقع پر نائب سجادہ نشیں اوراسلامی اسکالر نے کہا کہ شاہ مارکیٹ واقع مدرسہ میں تین روزہ پروگرام چلایا جارہاہے۔ آپ وہاں نماز اور قرآن سیکھنے کے تعلق سے ضرور تشریف لائیں۔ پروگرام صبح 9بجے سے شام 5بجے تک چلے گا۔ درمیان میں ظہرانے اور دیگر ضرورتوں کے لئے وقت مقرر رہے گا۔ اس موقع پر سید شاہ علی سجاد عالم نے قرآن کی روشنی میں بڑی قیمتی باتوں سے حاضرین کو فیضیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن بڑی حرمت ، عظمت اور برکت والی کتاب ہے۔ قرآن کی تلاوت کریں اور اس پر عمل کریں۔ اس موقع پر سید شاہ فخر عالم حسن ، سید شاہ علی سجاد عالم، محمدشہنواز ، آفتاب عالم، مولانا غلام اشرفی ، مولانا عطاء الرحمان سمیت کثیر تعداد میں مردوخواتین موجود رہیں۔