ایم ایل اے نے شہید راہل کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

سسون ؍سیوان :(راجیش کمار )ایم ایل اے نے شہید راہل کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیا۔ بلاک کے غیاث پور پنچایت کے غیاث پور چیرا روڈ واقع ان کی نجی زمین میں بد ھ کو انڈین آرمی کے جوان شہید راہل کے مجسمہ کی نقاب کشائی دروندا ایم ایل اے کرنجیت سنگھ عرف ویاس سنگھ ، فورتھ بہار ریجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر منوج کمار جھا صاحب دربار سیوا سنستھان کے بانی دویندر سنگھ عرف ببوا جی نے لواحقین کی موجود گی میں کیا ۔ شہید راہل 8اکتوبر 2006کو محض 26سال کی عمر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جموں و کشمیر کے پونچھ میں شہید ہو گئے تھے ۔ شہید راہل فورتھ بٹالین بہار ریجمنٹ کے سپاہی تھے ۔ شہید راہل کو شہادت کے بعد اور اس وقت کی صدر جمہوریہ محترمہ پرتیبھادیوی سنگھ پاٹل نے شوریہ چکر سے سرفراز کیا تھا ۔ مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد فورتھ بہار ریجمنٹ دانا پور سے آئے انڈین آرمی کے جوانوں نے شہید راہل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ خراج عقیدت تقریب کے دوران شہید کی والدہ رینو دیوی ، والد وجئے شنکر شری واستو کی عزت افزائی گئی ۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے دروندا ایم ایل اے کرنجیت سنگھ عرف ویاس سنگھ نے ان کی یاد میں سسون تاجپور مین روڈ سے شہید کے گھر تک کی سڑک بنوانے کا اعلان کیا ۔ اور سڑک کا نام شہید کے نام پر رکھنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے انہیں سپوتوں کی وجہ کر ہم سبھی باشندگان ملک چین کی نیند سوپاتے ہیں ۔ شہید راہل کی شہادت 13سالوں بعد ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی ہوئی ۔ شہید کے بھائی روہت کمار سریواستو نے بتایاکہ جب راہل شہید ہوئے تھے تو ایم ایل اے ، ایم پی نے شہید کا مجسمہ بنوانے کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن ان کا اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوا ، عوام نمائندوں سے مایوسی ہاتھ لگنے کے بعد ہم لوگوں نے اپنے پیسے سے شہید کا مجسمہ بنوایا عوامی نمائندوں کے ذریعہ شہید کو نظر انداز کرنے کو بہت دکھ ہوا موقع پر سسون بلاک کے آرمی یونین کے صدر صوبہ دار میجر لفٹیننٹ کیشو سنگھ ، نائب صدر بھیمل یادو ، صوبہ دار جونسن کانگڑا ، اروند کمار ، نائک نتیش کمار ، نریند ر کمار ، سپاہی اروند کمار یادو، منموہن کمار ، رمیش کمار ، سمن منج، شہید کے بھائی حولدار روپیش کمار یادو ، بہن پرینکا دیوی سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے ۔