اینڈرسن، بیرسٹو کی انگلش ٹیم میں واپسی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

لندن،(یو این آئی ) جیمز اینڈرسن اور وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کے آئندہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے انگلینڈ کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اینڈرسن کو پنڈلی میں چوٹ لگی تھی جس پر قابو پانے کے بعد وہ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بولر مارک ووڈ اور وکٹ کیپر بیرسٹو بھی واپسی کر رہے ہیں۔ 37 سال کے اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں، انہوں نے آخری بار اگست میں آسٹریلیا کے خلاف ایجبسٹن میں ایشیز سیریز کا آخری میچ انگلینڈ کی جانب سے کھیلا تھا۔ وہ اس میچ میں چار ہی اوور تک بولنگ کر پائے تھے اور اس کے بعد سے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔انگلینڈ کے لیے 69 ٹیسٹ کھیل چکے بیرسٹو کو حالیہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ دورے سے باہر رکھا گیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے دورے میں ان کی واپسی ہو رہی ہے۔ فاسٹ بولر ووڈ کی بھی واپسی ہو رہی ہے جو 2-2 سے ڈرا رہی ایشیز سیریز میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔ انہیں عالمی کپ کے دوران پھر چوٹ لگ گئی تھی، جہاں ٹیم پہلی بار فاتح بنی تھی۔انگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ ا سمتھ نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ مارک ووڈ ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، لیکن وہ ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے اور اس دوران بھی طبی عملے کے ساتھ ان کا ری ہیب جاری رہے گا۔ ان کی واپسی کو لے کر کوئی تاریخ مقرر نہیں ہے لیکن میڈیکل ٹیم ان کے ساتھ کام کر رہی ہے جس سے دورے میں وہ انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔اسمتھ نے تصدیق کی کہ آف اسپنر معین علی فی الحال ٹیسٹ میں دستیاب رہیں گے اور اس لئے وہ انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہیں ۔ چار میچوں کی سیریز کا اوپننگ میچ سینچورین میں 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ غیر تجربہ کار فاسٹ بولر ثاقب محمود کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے دورے میں ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔جو روٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، جانی بيرسٹو، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوس بٹلر، جیک كرالي، سیم کیرن جو ڈینلي، جیک ليچ، میتھیو پارکسن، ولی پوپ، ڈامنک سبلي ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، مارک ووڈ۔