بڑے ڈائریکٹر مجھے اپنی فلموں میںنہیں لیتے: اکشے کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ بڑے ہدایت کار انہیں اپنی فلموں میں نہیں لیتے اسی لئے وہ نئے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اکشے کمار نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے ڈائریکٹرس کے ساتھ برائے نام ہی کام کیا ہے۔ وہ زیادہ تر نئے ڈائریکٹر س کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں۔ اس کی وجہ انہوں نےیہ بتائی کہ میں نئے ڈائریکٹرس کے ساتھ اسی لئے کام کرتا ہوں کیونکہ بڑے ڈائریکٹر مجھے اپنی فلموں میں نہیں لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بڑے لوگ آپ کو اپنی فلموں میں نہیں لیتے تو آپ کو اپنا سفر خود ہی شروع کرنا پڑتا ہے۔