بھنسالی کی فلم میں کام نہیں کررہے ہیں کارتک آرین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ، سنجے لیلی بھنسالی کی فلم میں کام نہیں کررہے ہیں۔ کارتک فی الحال اپنی آنے والی فلم پتی پتنی او روہ کے پرموشن میں مصروف ہیں جو اس ہفتہ ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے اور بھومی ہوں گی۔ اس فلم میں ان کے پاس بھول بھولیاں-2 اور امتیاز علی خان کی فلم دوستانہ -2 ہے۔وہی بھنسالی ابھی گنگوبائی کٹھیا واڑی پر کام کررہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔