بے خوف مجرموں نے دن دہاڑے تھانہ چوک پر کی فائرنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

کیسریا،( عاقب چشتی ) ریاست میں جرائم و کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا جا رہا ہے مجرمین اتنے بے خوف ہوگئے ہیں کہ اب دن میں بھی سفر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کب کہاں کس پر گولی چل چل جائے کب کس کو لوٹ لیا جائے کہنا کافی مشکل ہے آج کیسریا تھانہ چوک پر پلسر گاڑی سے آئے نامعلوم بے خوف مجرمین نے لگاتار کئی راؤنڈ فائرنگ کی اور کیسریا نگر پنچایت کے چیئرمین رنکو پاٹھک کے پیر میں گولی لگ گئی اور زخمی ہوگئے بہتر علاج کے لئے موتیہاری بھیجا گیا ادھر واردات سے ناراض مقامی باشندگان نے ایس ایچ 74 کو گھنٹوں جام کردیا اور ٹائر جلا کر شدید ناراضگی کا اظہار اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شہریوں نعرہ بازی کی چکیا ڈی ایس پی موقع واردات پر پہنچے اور سمجھا بجھا جام ختم کرایا اور مجرمین کی جلد گرفتاری کی بات کی جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور مجرموں کی شناخت میں مصروف ہے۔