تحصیل کرہل کے معائنہ پر دفتر میں بدنظمی پر ڈی ایم نے برہمی کا اظہار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Dec-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے تحصیل کرہل وترقیاتی بلاک کرہل کے اچانک معائنہ پر دفتر میں بدنظمی پر برہمی کا اظہار کیا، تحصیل کرہل کے معائنہ کے دوران پی اے سی ایس-ایف اے ڈی کے ذریعہ تعمیر شدہ رہائشی عمارتوں کی دوسری منزل پر تعمیراتی کام کی سست پیشرفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایگزیکٹو باڈی کے انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ کام کے پیشرفت کو معیار کے ساتھ بہتر بنائیں اورکام کو مکمل کر یں،تاخیر کی صورت میں ٹھیکیدار قصوروار سمجھے جائیں گے ،اور ان پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ تحصیلدار کی عدالتوں کا معائنہ کیا جس میں پایا کہ عوام کے مسائل زیداہ تعداد میں زیر التوا ہیں ،اس پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحات پر جلد حل کیا جائے، ڈپٹی مجسٹریٹ وتحصیلدار طے شدہ تاریخوں پر عدالت میں حاضر رہیں ۔معائنہ کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ تحصیل کے 10 بڑے نادہندگان سے سخت باز پرس کی جانی چاہئے، تحصیل میں سب سے زیادہ دکھائی دینے والی جگہ پر بڑے نادہندگانوںکے نام لکھے جائیں، یوم تمام حل کے موقعہ پر موصولہ شکایات کا معیار کے ساتھ مقررہ وقت میںحل کیا جانا چاہئے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقسیم کئے گئے تمام پٹوں پر پٹہ دار کا ہی قبضہ رہے ، 10 دن بعد تھانہ، تحصیل، بلاک وغیرہ کا معائنہ کیا جائے گا، اگر کسی محکمہ میں بدنظمی ملی یا گندگی پائی گئی یا ریکارڈوں کی دیکھ بھا ل صحیح طور پر نہیں پائی گئی تومتعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہر ی ہاؤسنگ اسکیم میں مستحقینوںکے انتخا ب کی خود تصدیق کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس اسکیم میں کسی بھی نا اہل شخص کو فائدہ نہیں ہونا چاہئے، انہو ں نے کہا کہ شہری ہاؤسنگ اسکیم میں نا اہل لوگوں کو دئے جانے کی شکایات مختلف ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں، اگر اس اسکیم میں کسی نا اہل کو فائدہ دیا گیا تو متعلقہ افسر پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معائنہ کے دوران ڈپٹی کلکٹر کرہل رتن ورما وغیرہ موجود تھے۔