جیل سے آنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں چدمبرم کا حکومت پر حملہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

نئی دہلی:آئی این ایکس میڈیا کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعرات کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کئی معاملوں پر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرا۔ قومی دارالحکومت دہلی واقع کانگریس کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چدمبرم نے پیاز کے مسئلہ پر حکومت کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سال کے آخری تک شرح ترقی 5 فیصدی کو پہنچ جاتی ہے تو ہم خوش قسمت ہوں گے۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ڈاکٹر اروند سبرامنیم نے کہا تھا کہ مشتبہ طریق کار کی وجہ سے اس حکومت کے تحت 5 فیصد شرح ترقی حقیقت میں 5 فیصد نہیں بلکہ تقریبا 1.5 فیصد سے کم ہے۔انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم معیشت پر عام طور سے خاموش رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے وزرا کے لئے چھوڑ دیا ہے کہ وہ عوام کو جھانسہ دیں۔ جیسا کہ ماہر معیشت نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی نااہل منیجر بن گئی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چدمبرم حکومت کو معیشت پر صلاح دیں گے، اس پر انہوں نے کہا کہ ’’ پہلے آپ اس کی ضمانت دیں کہ کیا حکومت ہماری بات سنے گی، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم تیار ہیں‘‘۔ چدمبرم نے کہا کہ 8-9 کے اندر ہی آر بی آئی نے شرح ترقی کو 7.4 سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا۔ یہ انوکھا ہے۔