جیل میں ملاقاتیوں کو 10 روپے میں مل رہا ہے بھر پیٹ کھانا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

چھتیس گڑھ/رائے پور(پریس ریلیز)اگر آپ 10 روپے میں بھر پیٹ کھانا یا منگوڑی کا لطف لینا چاہتے ہیں تو بیجیجھک جگدلپور ہیڈ کواٹر کےسنٹرل جیل کا رخ کر سکتے ہیں۔یہاں قیدیوں کے ذریعہ ذائقہ دار منگوڑی بنایا جاتا ہے۔ جسے کھاکر آپ دوبارہ کھانا ضرور پسند کریں گے۔سنٹرل جیل جگدلپور کے مین گیٹ کے بگل میں جیل انتظامیہ کے ذریعہ ’’آستھا دال بھات کندر اور منگوڑی سنٹر‘‘ چلائے جا رہے ہیں۔قیدیوں سے ملاقات کرنے والون کے علاوہ عام لوگوں کو بھی یہاں 10 روپے میں پیٹ بھر کھانا اور چٹنی کے ساتھ منگوڑی مل رہا ہے۔اپنے رشتے داروں اور جاننے والون سے ملاقات کرنے کیلئے دور دور سے سنٹرل جیل جگدلپور آنے والوں کو اب کھانا اور ناشتہ کا فکر نہیں رہتا ۔ضلع اور جیل انتظامیہ کے اس نیاب کوشش سے سنٹرل جیل احاطہ جگدلپور میں دال بھات اور ناشتہ سنٹرشروع کیا گیا ہے۔کھانا اور منگوڑی قیدی بناتے ہیں اور اس کے منیجمنٹ کا کام جیل انتظامیہ دیکھتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایاض تمبولی کی ہدایت پر سنٹرل جیل جگدلپور میں 16 ستمبر 2019 سے دال بھات سنٹر اور12 جولائی 2019 سے منگوڑی سنٹر شروع کیا گیا ہے۔اب ملاقاتی اپنی خواہش کے مطابق 10 روپے میں ناشتہ یا کھانا کر سکتے ہیں۔جیل میں دال بھات سنٹر اور مارواڑی سنٹر شروع ہونے سے قبل قیدیوں کے لواحقین کو کھانا اور ناشتہ کیلئے شہر جانا پڑتا تھا۔ اب یہ انتظام جیل میں ہی دستیاب ہو جانے سے ملاقاتیوں کو سہولت ہوئی ہے۔ضلع اور جیل انتظامیہ کے اس حسساس پہل کا قیدیوں کے لواحقین اور قیدیوں کے علاوہ سبھی لوگوں نےتعریف کی ہے۔سنٹرل جیل جگدلپور جیل میں نیرودھ اپنے لڑکا سے ملنے پہنچے بیجا پور ضلع کے بھیرم گڑھ بلاک کے کیشکوٹورگائوں باشندہ سوکاری ارسا نے سنٹر جیل میں شروع کئے گئے دال۔بھات اور منگوڑی سنٹر کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ جیل میں اپنے لڑکا سے ملنے آتے ہیں تو یہاں کے دال بھات سنٹر میں ہی کھانا کھاتے ہیں۔پہلے دوکان میں کھانا اور ناشتہ میںزیادہ روپے خرچ کرنا پڑتا تھا۔ اب 10 روپے میں پیٹ بھر کھانا مل جاتا ہے۔اسی طرح جیل میں بند اپنے لڑکا سے ملنے پہنچے بیجا پور ضلع کے بھیرم گڑھ بلاک کے کیشکٹور گائوں کے باشندہ روڈا ماڑوی نے اس انتظام کو شروع کرنے کیلئے ضلع اور جیل انتظامیہ کو مبارکباد دیا۔انہوں نے کہا کہ اس انتظام کےشروع ہونے سے پہلے اسے اپنے لڑکا سے ملاقات کرنے کے بعد کھانا اور ناشتہ کیلئے شہر جانا پڑتا تھا۔کئی دفعہ اسے ملاقات کرنے میں وقت لگ جانے کی وجہ سے کھانا اور ناشتہ کا وقت بھی نکل جاتا تھا۔اب جیل میں دال بھات اور منگوڑی سنٹر کھول جانے سے اسے وقت پر بھر پیٹ کھانااور ناشتہ مل جاتا ہے۔