دھرمیندر نے جنم دن نہ منانے کی وجہ بتائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندرنے اپنا جنم دن نہ منانے کی وجہ بتائی ہے۔ بالی ووڈ کے ہینڈسم ہیروز میں شمار دھرمیندر کا آج یوم پیدائش ہے۔درھرمیندر بے شک آج کل فلموں سے دور ہیں لیکن آج بھی ان کے مداحوں کی گنتی میں کمی نہیں آئی ہے۔ دھرمیندر کا کہنا ہےکہ وہ اب اپنی یوم پیدائش منانا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ان کی ماں ان کا جنم دن بہت پیار سے مناتی تھیں۔ وہ اس دن کو میرے لئے بہت خاص بنادیتی تھیں۔ ا ن کے گذر جانے کے بعداب مجھے اس طرح کا احساس نہیں ہوتا۔ اسی لئے میں اب اپنا جنم دن نہیں مناتا ہوں۔