دھمکی کے بعد خاتون نے دی درخواست

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

بتیا، (انیس الوریٰ) نوتن تھانہ کے مغربی نوتن کے سنت پور گاؤں کے وارڈ 9 میںانسانیت کو شرمسار کرنے والا حادثہ سامنے آئی ہے۔ جہاں رات میں سو رہی چالس سالہ خاتون کے گھر میں تین لوگ بدنیتی سے داخل ہوگئے۔ اور اس سے مار پیٹ کرتے ہوئے گلے سےسونے کی سکری چھین لیا۔ متاثرہ خاتون نے تھانے میں تین لوگوں کے خلاف درخواست دیا ہے۔ وہیں تھانہ انچارج سنجیو کمار سنگھ نرالہ نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے درخواست پر پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔