دھونی کا مقام حاصل کرنے میں پنت کو 15 سال لگیں گے: گنگولی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

کولکاتہ( آئی این ایس انڈیا )بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے، اس کی برابری کرنے میں نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو 15 سال لگ جائیں گے۔ گنگولی نے اگرچہ خراب دور سے گزر رہے پنت کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ تنقید سے سبق لیتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔گنگولی کے مطابق خراب دور میں پنت کو دھونی-دھونی جیسے نعرے بھی سنائی دیں گے ،لیکن انہیں نظر انداز کرنا پڑے گا۔ گنگولی نے کہا کہ دباؤ اور چیلنجز پنت کے لئے بہترین حل ہیں ،انہیں ان سے سیکھنے کو ملے گا۔ گنگولی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کو دھونی کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ گنگولی نے یہ بھی کہا کہ دھونی نے جو حاصل کیا ہے، اس کے حاصل کرنے میں پنت کو 15 سال لگ جائیں گے۔بقول سوربھ گانگولی :’ دھونی نے بھارتی کرکٹ کے لئے جو کچھ کیا ہے، اس کے عوض ہم صرف’ شکریہ‘ کہہ کر ادا نہیں کرسکتے، ہم اس سلسلے میں غور کر رہے ہیں۔ ہم وراٹ، سلیکٹرز سے بات کر رہے ہیں اور دھونی کے مستقبل کو لے کر صحیح وقت پر فیصلہ کریں گے ۔