دہلی قورمہ بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35-40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

166 کیلوریز

اجزاء

 مرغی کا گوشت1/2 گوشت

 براﺅن پیاز 1/2 کپ

 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

 ثابت گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ

 جائفل جاوتری پاﺅڈر 1/4 چائے کا چمچہ

 بڑی الائچی 1 عدد

 چھوٹی الائچی 4 عدد

 کیوڑہ چند قطرے

دہی 1/2 کپ

 نمک حسب ذائقہ

 لال مرچ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 ہلدی پاﺅڈر 1/4 چائے کا چمچہ

 دھنیا پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 گھی 1/2 کپ

تیار کرنے کی ترکیب

دیگچی میں گھی گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں

اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں

نمک‘لال مرچ‘الائچی پاﺅڈر ‘ہلدی پاﺅڈر‘دھنیا پاﺅڈر اور ہی ڈال کر بھونیں

جب دہی کا پانی خشک ہوجائے

اس کے بعد براﺅن پیاز ڈال کر ڈھکن بند کردیں

جب گوشت گل جائے اور روغن اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاﺅڈر اور بڑی الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور کیوڑہ شامل کرکے دم پر رکھ دیں

پلیٹ میں نکال کر گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔