راجیہ سبھا ایم پی راجیش سنہا کے گھر میں ہوئی چوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

بلیا ؍بیگوسرائے :(بی کے گلشن )تھانہ علاقہ میں چوروں نے راجیہ سبھا ایم پی راکیش کمار سنہا کے گھر کا تالا توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیاہے ۔ ایم پی راکیش سنہا کا آبائی گھر بیگوسرائے کے بلیا تھانہ علاقہ کے منسیر پور گائوں میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیر رات ایم پی کے گھر کے پاس بنے ڈیرا کا تالا توڑ کر نامعلوم چوروں کے ذریعہ 10بورا سویا بین کی چوری کر لی گئی ۔ واردات کی اطلاع کیئر ٹیکر کے ذریعہ ایم پی راکیش کمار کو دی گئی ، چوری کی واردات کے بعد بلیا تھانہ پولس نےجائے وارادت پر پہنچ کر جانچ پڑتال شروع کی ۔ فی الحال پولس موقع پر موجود ہے اور ڈاگ اسکوائرڈ کے آنے کا انتظار کر رہی ہے ۔ بلیا علاقہ میں حال کے دنوںمیں کئی چوری کی واردات سے جہاں عام لوگوں میں پولس کے تئیں غصہ تھا وہیں اب چوروں نے ایم پی کے گھر چوری کی وارادت کو انجام دے کر پولس کو کھلاچیلنج دے دیا ہے ، اب دیکھنا ہوگا کہ پولس پورے معاملے کی جانکاری کب تک معلوم کر پاتی ہے ۔