رشی کپور نے رنبیر کا نک نیم نہ رکھنے کی وجہ بتائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں نک نیم(گھر کا پیار کا نام) اچھے نہیں لگتے ہیں اس لئے انہوں نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کا نک نیم نہیں رکھا۔بالی ووڈ میں اسٹار س کے نک نیم ہونا عام بات ہے. کپور خاندان میں تقریبا ہر فرد اپنے نک نیم سے جانا جاتا ہے۔ کرینہ کپور کو بےبو اور کرشمہ کپور کا نک نیم لولو ہے. اس کے علاوہ رشی کپور کو چنٹو کے نام سے جانا جاتا ہے۔رشی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے. اس میں انہوں نے اپنے نک نیم کی تصویر لگائی ہوئی ہے. وہیں دوسرے ٹویٹس میں رشی کپور نے لکھا، رشی کپور کے نام پر واپس آنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی۔ والدین کو اپنے بچوں کا نک نیم نہیں رکھنا چاہئے، میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔رشی کپور نے کہا کہ مجھے نک نیم اچھے نہیں لگتے. والدین کو اپنے بچوں کو نک نیم نہیں دینا چاہئے۔