سرکاری منصوبوں کی تشہیر میں آئی پی آر ڈی کی اہم ذمہ داری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

پٹنہ: اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ نے اپنی ماتحت اکائیوں کو محکمہ کی جانب سے حکومت کے پروگراموں اور منصوبوں کی تشہیر اور اسے لوگوں تک پہنچانے کے لئے جورقم مہیا کرائی جاتی ہے اس رقم کو خرچ کرنے میں کوتاہی کرنے والے افسران کو محکمہ نے وارننگ دی ہے۔ محکمہ جاتی ڈائریکٹر پردیپ کمار جھا نے ریاست سطحی علاقائی افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے پروگراموں اورمنصوبوں کے بارے میں تشہیر کر لوگوں کو اس کی جانکاری دیں۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کے لئے جورقم مہیا کرائی جاتی ہے اس میں کوتاہی کرنے والے افسران کو پوری طرح چوکس رہنا چاہئے اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ذمہ داریوں کے تئیں حساس نہیں ہیں اور حکومت کے پروگراموں کی تشہیر کے تئیں آپ کا نظریہ منفی ہے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو رقم خرچ کرنے میں دشواری ہے یا ضلع مجسٹریٹ سے اپروول نہیں مل رہاہے تو اس کی واضح طور پر جانکاری محکمہ کو دیں تاکہ میں ڈی ایم سے بات کرکے مسئلے کا حل نکال سکوں لیکن اگر کوئی جانکاری غلط رہی تو اس کا خمیازہ متعلقہ افسران کو بھی بھگتناپڑے گا۔علاقائی افسران کے ذریعہ میٹنگ میں غیر حاضر ہونے یا پہلے سے اطلاع نہیں دیئے جانے پر جناب جھا نے ناراضگی کا اظہار کیا۔