سنجے سنگھ کا سڑے ہوئے پیاز پر پاسوان سے سوال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

نئی دہلی،(ایجنسی): عام آدمی پارٹی کے دہلی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اتوار کو ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان پر الزام لگائے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ، ‘پورا ملک پیاز کی مہنگائی سے رو رہا ہے۔ 32,000 ٹن پیاز سرکاری گوداموں میں سڑ گیا ہے۔ ‘سنگھ نے سوالیہ لہجے میں کہا’ رام ولاس پاسوان جی اتنی پیاز سڑ گئی اور آپ کو پتہ نہیں چلا؟ سچ بتاو پاسوان جی پیاز واقعی سڑی ہے آپ نے اخبار میں سڑا دیا؟ ‘آپ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پیاز کی قیمت 100 سے 150 روپے فی کلوگرام ہے۔ دہلی حکومت عوام کو 23 روپے کلو پیاز دے رہی ہے۔ مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو نریندر مودی نے پیاز کی قیمتوں کو لے کر سنجیدہ سوال اٹھائے تھے۔ آج ویسی ہی صورت حال ہے، تو وزیر اعظم اس پر عوام سے کیا کہیں گے۔