سڑک حادثہ نے لی 2شخص کی جان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

حاجی پور ؍ویشالی :(شرافت خان )حاجی پور ویشالی ۔تاج پور سڑک کے فتوحہ پل سنگھاڑا کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو نوجوانوں کی موت سے مشتعل لوگوں نے مہوا تاجپور سڑک کو 3گھنٹوں تک جام کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔سڑک جام کی اطلاع پر پہنچے مقامی افسران کی یقین دہانی کے بعد جام ختم ہوا ۔ جانکاری کے مطابق تسی اوتا باشندہ چمنی چلانے والے سبودھ سنگھ کے بیٹا سشانت کمار اپنے بولیرو گاڑی کے ڈرائیور مہتھی گائوں باشند ہ ناتھو سنگھ کے بیٹا اجیت کمار کے ساتھ مہوا میں ایک شادی تقریب سے کھانا کھاکر لوٹ رہے تھے اسی درمیان ایک تیز رفتار آرہے ٹرک نے اس کی بائک میں ٹھوکر ماردی ۔ ٹھوکر اتنی زوردار تھی کہ بائک سمیت دونوں نوجوان پل سے نیچے گڑھے میں جا گرے ، بائک کے ساتھ گڑھے میں گرنے سے دونوںنوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ زخمی دونوں نوجوانوں کو اسپتال لے جانے کے دوران راستہ میں ہی موت واقع ہوگئی ۔ موت کے بعد مہوا پولس نے رات ہی میں پوسٹ مارٹم کےلئے حاجی پور بھیج دیا ۔ اتوار کی صبح مشتعل لوگوں نے مہوا ، تاج پور سڑک کو جام کردیا ۔ اطلاع ملنے پر پہنچے مہوا سی او امرکمار سنہا اور انتظامیہ نے محکمہ سے ملنے والی 4لاکھ کی امدادی رقم دلانے یقین دلایا۔ اس کےبعد سڑک جام ختم ہوا ، مقامی لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثہ لگاتار بڑھ رہا ہے ۔ جس پر انتظامیہ کے ذریعہ روک لگائی جائے ۔ وہیں متوفی دونوں نوجوانوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر لایا گیا ۔