شہریت ترمیمی بل پر لالو پرساد نے ناراضگی کا اظہارکیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Dec-2019

پٹنہ:آرجے ڈی صدر لالو پرساد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ملک سے کسی کی طاقت نہیں ہے جو اسے باہر نکال دے۔ انہوں نے سی اے بی پر اپنی انداز میں ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ’’ ابھی آنکھوں کی شمع جل رہی ہے لیکن اصول زندہ ہے۔ آپ لوگ مایوس مت ہونا ابھی بیمار زندہ ہے، ہزار وں زخم کھاکر بھی دشمن کے مقابل ہوں، خدا کا شکر یہ ہے اب تک دل اے خدازندہ ہے‘‘،جناب پرساد نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک پرانا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں لالو پرساد کہہ رہے ہیں کہ کون مائے کا لال ہے جو مسلمانوں کو ملک سے نکال دے گا۔ لالو پرساد اس ویڈیو میں سیدھے طور پر آر ایس ایس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔