عصمت دری سے شرمسار ہندوستان کی بیٹیاں،کے موضوع پر سیمینا ر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

سہسرا م :(انجم ایڈوکیٹ )بال ودیا مندر فیملی کے ذریعہ منعقد عصمت دری سے شرمسار ہندوستان کی بیٹیاں ، کے موضوع پر منعقد سیمینار بشمول نشست کا انعقاد اتوار کی شام مقامی منگلم اتسو واٹیکا کے کانفرنس ہال میں ختمہوئی ۔ اس سیمینا ر میں شامل ماہر ین تعلیم ،اور دانشوران نے بیک زبان کہا کہ روزانہ عصمت دری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس کی شدیدطور پر مذمت کی ۔ سمینار کی صدارت انجینئر نوین سنہا نے کہا کہ جیسے جیسے ہمار ے ملک میں گرتی ثقافت کو بڑھاوا ملتا گیا ویسے ویسے لوگوں کے کردار ، معاملات اور پوشاک میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ۔ جس کا خامیازہ ہم سبھی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ گرتی ہوئی ثقافت کی ہی دین ہے ہندوستان جیسے ملک میں جہاں خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہاں کی خواتین اور بچیاں عصمت دری جیسے گھنونے فعل کے جال میں الجھ کر اپنے جانوں کو گنوادے رہی ہیں ۔ وہیں بینر کے ترجمان بشمول میڈیا انچارج ارجن کمار نے سیمینا ر میں موجود شریک شرکا اور سامعین کو خطاب کرتے ہوئے عصمت دری کے واقعہ کو ہندوستان جیسے ملک کےلئے سیاہ باب بتایا ۔ مسٹر شیلندر لال نے عصمت دری سے متاثر خواتین اور بچیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہیں بلاتاخیر مناسب انصاف دلانے کی بات کہی ۔ ڈاکٹر راکیش کمار بگھیل اور ڈاکٹر اومیش کمار رائے نے آئینی قانون کے تحت عصمت دری کرنے والوں کوسخت سے سخت سزا کے نکات پر اپنےخیالات کا اظہار کیا ۔ دیگر شرکا میں راجیش کمار سنہا ، سنیل کمار ساہو ، دلیپ کمار سونی ، سنجئے سنگھ ، راجیش کمار سنگھ ، سنجئے گپتا نے سماج میں عصمت دری جیسے واقعات پر خاندان کے ہر ممبران کے ساتھ خاص کر خواتین اور بچیوں سے اس بد فعلی پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اس کی برائیوں کو واضح کر نے پر زور دیا ۔ جس سے خواتین اور معصوم بچیاں اس گھنونے جرم کے زد میں آنے سے بچ سکیں ۔ اس سمینا رکو کامیاب بنانے میں سبھاش چندر سنہا ، پرگیہ سنہا ، پرتیوش بگھیل ، شاشوت شری واستو، نریندر مشرا ، موہن بابو ، نیلم ساہوسمیت بڑی تعداد میں موجود سامعین نے عصمت دری سے شرمسار ہندوستان کی بیٹیاں ، کے موضوع پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےزنا کاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی بات کہیں ۔ سیمینا ر میں موجود شرکا اور سامعین کا شکریہ اور نظامت ترجما ن ارجن کمار نے کیا ۔ پروگرام کا اختتام قوی ترانہ سے ہوا ۔