لالو پرساد 11ویں بار بنے آر جے ڈی کے صدر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

پٹنہ :لالو پرساد یادو ایک بار پھر راشٹریہ جنتا دل کے بلا مقابلہ صدر منتخب کئے گئے ہیں ۔ آج پارٹی دفتر میں4سیٹ میں لالو پرساد کا پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ۔ صرف لالوپرساد کی نامزدگی کے سبب وہ بلامقابلہ پارٹی کے قومی صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ پہلے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ تیجسوی یادو کو آر جے ڈی کا صدر بنایا جاسکتا ہے لیکن عین وقت پر لالویادو کو پھرسے صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے پارٹی دفتر پہنچ کر لالو پرساد کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔