لڑکی کا قتل ہونے سے لوگ مشتعل ، گھنٹوں سڑک جام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

حسن گنج؍سیوان،(راجیش کمار)، تھانہ حلقہ کے ماہ پور کھجرولی گاؤں میں لڑکی کا قتل کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک جام کردیا۔ قتل کرنے کے معاملے میں مشتعل لوگوں نے غلہ منڈی موڑ کے نزدیک لاش رکھ کر ڈائر جلاکر گھنٹوں مظاہرہ کیا۔ سڑک جام کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی جیتندر پانڈے نے کثیر تعداد میں پولس فورس کے ساتھ پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کرماحول پرامن بنایا۔ لڑکی کا پورا خاندان کلکتہ میں رہتاتھا۔ لڑکی فروری میں ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحان دینے کے لئے سپولی اپنے گھر آئی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے ماما کے گھر ماہ پور واقع کھجوری گاؤں میں رہ کر پڑھائی کرنے لگی۔ دیر رات لڑکی اپنی مامی کے پاس سوئی تھی جہاں جرائم پیشوں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو کمرے سے لے کر چلے گئے۔ اس کے بعد اس کے ساتھ آبروریزی کر اس کا قتل کرنے کے بعد گھر کے پیچھے پھینک دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کرپوسٹ مارٹ کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا۔ حادثہ کے دوسرے دن لواحقین نے اسپتال روڈ میں لاش کو رکھ کر سڑک جام کردیا۔ پولس والوں کے بیچ بچاؤ کے بعد معاملہ پرامن ہوا ۔ اے ایس پی نے بتایاکہ حادثہ کی جانچ کے لئے ایف ایس ایل کی ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کو بلایا گیا۔ جلد ہی معاملے کا پردہ فاش ہوجائے گا۔