’مردانی 2 ‘کے تین نئے پوسٹرس جاری، 13 دسمبر کو ریلیز ہوگی فلم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-Dec-2019

ممبئی (پی آر )رانی مکھرجی کی بااثر کردار والی فلم ‘مردانی 2’ کے تین پوسٹر منگل کو جاری کئے گئے ہیں۔ان پوسٹرس میں رانی مکھرجی پولیس کی وردی پہنے ہوئی ہیں۔ فلم میں رانی مکھرجی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوانی شیواجی رائے کے کردار میں ہیں۔ یش راج فلمز نے مردانی 2 ‘کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔اس پوسٹر پر ایک سوال لکھا ہے-سرکاری ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والی خواتین اپنی پسند سے کیوں نہیں گھومتی ہیں؟ فلم ناقد ترون آدرش نے لکھا-‘رانی مکھرجی کی فلم مردانی 2 ‘کا نیا پوسٹر جاری ہو گیا اس فلم کو آدتیہ چوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم 13 دسمبر 2019 کو ریلیز ہوگی۔’مردانی 2’ ریپ کے سچے واقعہ کی بنیاد پر بنائی گئی فلم ہے۔ فلم میں ایک خاتون پولیس اہلکار خواتین کیتئیں ہو رہے جرائم کو ختم کرنے کے لئے ایک خطرناک مجرم سے لڑتے دیکھا جائے گا۔ یہ مجرم ایک نامعلوم شخصہے، جو کم عمر کی لڑکیوں کو اغوا کر ہوس کا شکار بناتا اور پھر ان کا قتل کر دیتا ہے۔ ایسے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوانی شیواجی رائے یعنی رانی مکھرجی کی انٹری ایسے ہی واقعات پر لگام لگانے اور مجرم کو پکڑنے کے لئے ہوتی ہے۔