مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ معاملے پرفیصلہ اب 14جنوری کو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

نئی دہلی: بہار کے مظفر پور میں گرلس شیلٹر ہوم میں کئی نابالغ لڑکیوں کا ریپ اور جنسی استحصال معاملے میں دہلی کی ایک عدالت میںآج فیصلہ سنایا جانا تھا لیکن پوکسو کورٹ کے ایڈیشنل اور سیشن جج کے تعطیل پر رہنے کے سبب آج فیصلہ نہیں آسکا ہے ۔ اب 14جنوری کو فیصلہ آئے گا ۔ یہ معاملہ بہار کے شیلٹر ہوم میں 40 نابالغ بچیوں اور لڑکیوں کے ریپ سے جڑا ہے۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (ٹی آئی ایس ایس) کی رپورٹ کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا۔ اس معاملے میں شیلٹر ہوم کا آپریٹر برجیش ٹھاکر اہم ملزم ہے۔ عدالت نے اس سے پہلے 12 دسمبر تک کیلئے فیصلے کو ٹال دیا تھا کیونکہ حال ہی میں تہاڑ جیل میں بند 20 ملزموں کو دہلی کی سبھی چھ ضلعی عدالتوں میں وکیلوں کی ہڑتال کے چلتے کورٹ نہیں لایا جا سکا تھا۔ کورٹ نے 20 مارچ 2018 کو معاملے میں ملزم طے کئے تھے۔ ملزمین میں 8 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔معاملے میں کل 22 لوگ ہیں ملزم اس معاملے میں دہلی کی ساکیت کورٹ نے برجیش ٹھاکر سمیت 21 ملزموں کے خلاف پوکسو، ریپ، جرائم سازش اور دیگر دفعات کے تحت الزام طے کئے تھے۔ الزام ہے کہ جس شیلٹر ہوم میں بچیوں کا ریپ ہوا تھا وہ برجیش ٹھاکر کا ہے۔ اس معاملے میں برجیش کے بہار علاوہ شیلٹر ہوم کے ملازمین اوربہار کےحکومت کے سوشل ویلفیئر محمکہ کے افسر بھی ملزم ہیں۔