مغلئی الائچی چکن قورمہ بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

اجزاء

 مرغی کا گوشت 1کلو

 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 3عدد

 تیل 1کپ

 نمک حسب ذائقہ

 لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

 دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

 سبز الائچی 10عدد

 ثابت سیاہ مرچیں 10عدد

 لونگ 6عدد

 دارچینی 1ٹکڑا

 تیزپات 2عدد

 دہی(پھینٹ لیں) 1کپ

 لہسن‘ادرک پیسٹ 2چائے کے چمچے

 کیوڑا 2چائے کے چمچے

 جائفل‘جاوتری پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب

پیالے میں دہی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر ‘دھنیا پاؤڈر ‘الائچی ‘ثابت سیاہ مرچیں‘لونگ‘دار چینی ‘تیز پات اور گوشت ڈال کر مکس کرکے 2-3گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر سنہری کرکے ٹشو پیپر پر نکال لیں۔بچے ہوئے تیل میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

گوشت گل جائے تو جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور پیاز چورا کرکے ڈال کر بھونیں۔تیل مصالحے سے الگ ہو جائے تو حسب ضرورت پانی شامل کریں اُبال آجائے اور حسب پسند شوربہ تیار ہو جائے تو کیوڑا ڈال

 کر آنچ سے اُتارلیں۔نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔