نوجوان کی لاش برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

نوتن ؍سیون،(راجیش کمار):نوتن تھانہ علاقہ کےمرارپٹی اتر ٹولہ میں سہ پہر کے وقت لاش برآمد ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ صبح2بچ کر5منٹ میں موبائل فون پر اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کی نعش مرارپٹی گاؤں کے مغربی چاور میں پڑی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس کے پاس سے ایک دیسی کٹا اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہواہے۔ اس کے پرس میں پائے گئے شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے بنکاتا تھانہ علاقہ کے داس نرہیا گاؤں کے امین کے بیٹے مبارک احمد کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس نے اترپردیش کے بنکاتا پولیس اور متوفی کے گھروالوں کو اس کی اطلاع دےدی اور نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔