ٹیم انڈیا سے مقابلے سے پہلے ویسٹ انڈیز لے آیا نیا بیٹنگ کوچ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

اینٹگا،(آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز نے مانٹی دیسائی کو دو سال کا معاہدہ پر مرد ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ہندوستان کے خلاف تین ٹی 20 میچ سے پہلے دیسائی ویسٹ انڈیز ٹیم سے جڑیںگے۔جمعہ کو ٹی20 سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔مانٹی دیسائی نے 12 سال سے زیادہ کے کیریئر میں افغانستان، نیپال، کینیڈا،ہندوستان کی علاقائی ٹیموں کے علاوہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور گجرات لاینس کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔مانٹی دیسائی آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں کینیڈا کے کوچ رہ چکے ہیں،ساتھ ہی افغانستان نے دیسائی کو 2018 میںآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں اپنا بیٹنگ کوچ بنایا تھا۔حال ہی میں انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کیاہے ۔دیسائی نے کہاکہ میں اس ذمہ داری کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی جذباتی ہوں،جیت کا ماحول پیدا کرنے، نئی ثقافت کو سیکھنے اور اسے گلے لگانے کے علاوہ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کو زیادہ خوشگوار بنانے کی سمت میں کام کروں گا۔حال ہی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے افغانستان کے خلاف لکھنؤ میں کھیلے گئی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے گنوائی ہے۔وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا کے خلاف کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی کریں گے۔