پڑھائی نہ کرنے پر والدین سے مارکھاتے تھے سنجے دت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں پڑھائی نہ کرنے پر اپنے والدین سے مار کھایا کرتےتھے۔آشوتوش گوواریکر کی تاریخی فلم پانی پت ریلیز ہو چکی ہے۔فلم کے پروموشن کےلئے کپِل شرما کے شو پر سنجے دت،کرتی سینن اور آشوتوش گوواریکر نے شرکت کی۔اس دوران سنجے دت نے اپنے بچپن کے تجربات کو بھی شیئر کیا۔سنجے دت نے اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسے وہ اپنے والدین کے سائن اپنے اسائنمنٹ میں کردیا کرتے تھے تاکہ ٹیچرس کو پتہ نہ چلے اور کیسے اپنے والدین کو دکھانے کےلئے وہ اپنے ٹیچر کےفرضی سائن بھی کردیاکرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ پڑھائی میں بہت خراب تھے اور ان کے والد انہیں بیلٹ سے مارتے تھے اور ان کی مان اپنی سینڈل سے ان کی پٹائی کرتی تھیں۔سنجے دت کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس ہیں۔ان میں ٹورباج ،شمشیرا اور سڑک 2 جیسی فلمیں شامل ہیں۔شمشیرا میں وہ رنبیر کپور اور وانی کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ سڑک 2 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔