ڈی ایس پی پرتیش کمار نے کی چھا پہ ماری ، کئی مجرم گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

سمستی پور (فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے ٹاؤن تھانہ حلقہ میں ڈی ایس پی پرتیش کمار نے سوموار کے روز درگا کی مورت وسرجن کے دن شب میں تقریباً 10 بجے پالی وال ڈرگس ایجنسی اسٹیشن روڈ میں ڈکیتی کی واردات کو لیکر ایک ٹیم تشکیل دے کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشہور زمانہ جرائم پیشہ منیش کمار عرف منی رام عرف منیا،ولد ادے پرکاش ،ساکن کبیر آشرم مالگودام چوک تھانہ ٹاؤن سمیت محمد امجد ،محمد احمد عرف پلسر ،راجو عرف بٹو چودھری،ابھیشیک کمار عرف ہنی،گولو پاسوان،روی داس و سنی کمار کا نام شامل تھا،اس میں محمد امجد ،محمد احمد عرف پلسر،راجو عرف بٹو چودھری،و ابھیشیک کمار عرف ہنی کو گرفتار کر جیل بھیجا جا چکا تھا،ڈی ایس پی پرتیش کمار نے کہا کہ سوموار کے روز ٹاؤن تھانہ انچارج کو خفیہ معلومات فراہم ہوئی کہ بدنام زمانہ مجرم منیش کمار عرف منی رام عرف منیا،شہر میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے،اطلاع ملتے ہی فوری ٹیم ٹاؤن تھانہ انچارج کی قیادت میں تشکیل دی گئی ،اس کے بعد تشکیلی ٹیم نے جگہ جگہ چھاپے ماری شروع کر دی اسی درمیان مالگودام چوک سے سونے لال ڈھالا جانے والی سڑک میں بھاگتے ہوئے ریلوے کارخانہ کے قریب منیش کمار عرف منی رام عرف منیا کو کھدیڑ کر دبوچ لیا،اور جب اسکی تلاشی لی گئی تو پاس سے ایک دیشی کٹا و دو گولی برآمد کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پالی وال ڈرگس ایجنسی کی واردات میں منیش کمار عرف منی رام عرف منیا کا اہم رول رہا ہے،منیش کمار عرف منی رام عرف منیا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ یک جوٹ ہوکر لوٹ کا منصوبہ بنایا تھا،اور اپنے ساتھ گلی کے راستے سے واردات کی جگہ تک اپنے ساتھیوں کو لے کر گیا تھا،اور خود اپنے صدر دروازہ پر کھڑا رہا تھا،اور اپنے دیگر ساتھیوں کو ہتھیار کے ساتھ پالی وال ڈرگس ایجنسی میں بھیجا تھا،شور ہو جانے کی وجہ سے جلد بازی میں جرائم پیشہ افراد کو صرف سات ہزار روپیہ ہی لوٹنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی،صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار نے کہا کہ اور مذکورہ مجرم اس واردات میں خود اور ساتھیوں کے ساتھ لوٹ پاٹ میں شامل ہونے کی بات بھی قبول کیا ۔