کئی مقدمات میں مفرور شراب مافیا اسلحہ کے ساتھ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

دربھنگہ، (عبد المتین قاسمی ) دربھنگہ پولیس نے شراب اسمگلنگ میں ملوث تین دھندے بازوںکو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سیٹی ایس پی یوگندرکمارنے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار ملزمین میں اویناس کمار عرف بھٹوا ولد بیدناتھ یادو ساکن شاہ گنج بینتا ، ضلع دربھنگہ ، منا جھا ولد وشو جیت جھا ساکن بلبھدر پور تھانہ بہادرپور ، دربھنگہ ، راجو ساہ ولد لچھمی ساہ شاہ گنج بینتا کے نام شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک عدد دیسی پستول ، کارتوس ایک 7.65ایم ایم اور تین عدد موبائل فون برآمد کیا ہے ۔ ان کے خلاف بینتا اوپی میں مقدمہ 532/19دفعہ 25(1B)a.26/ 35آرمس یکٹ میں درج کیا گیا ہے۔ سیٹی ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتارملزم اویناش کا لہریاسرائے بینتا اوپی تھانہ حلقہ میں شراب اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں فرار چل رہا ہے اور فرار چل رہے ملزم کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی کہ اویناش کمار عرف بھٹوا بینتا چوک پر پستول کے ساتھ موجود ہے ۔ اس اطلاع کی تصدیق پر بینتا اوپی پولیس نے تحقیق کرکے چھاپہ ماری کرکے اسے گرفتارکرلیا ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر منا جھا ولد وشیو جیت جھا کو دبوچا گیا ہے ۔ اس نے تسلیم کیا کہ اسی نے اویناش کو اسلحہ دیا تھا ۔ اویناش کی نشاندہی پر دو اور شراب مافیا راجو ساہ ولد لچھمی شاہ اور آمود چودھری ولد مہاویر چودھری شاہ گنج بینتا دربھنگہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزم اویناش عرف بھٹوا کا قدیم مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔ لہریا سرائے تھانہ میں مقدمات درج ہیں ۔