کانٹریکٹ ملازمین کو بھی ملے گا پی ایف اور ای ایس آئی سی کا فائدہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

پٹنہ :بجلی کمپنی میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو جلد ہی پی ایف اور ای ایس آئی سی کا فائدہ ملے گا ۔ کمپنی نے اس کی قواعد شروع کردی ہے ۔ ملازمین کو اس کا فائدہ دینے کےلئے آدھار کارڈ سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آدھار سے تصدیق کے بعد کمپنی میں کام کر رہے تقریبا 10ہزار کانٹریکٹ ملازمین کو پی ایف اور ای ایس آئی سی کا فائدہ ملنا یقینی ہوجائے گا ۔ تصدیق کے دوران ملازمین کا نام ،پتہ کام کی جگہ، موبائل ، آدھار کارڈ اور تصویر وغیرہ کےلئے ضروردستاویز جمع کرنے ہوںگے ۔ اگر پی ایف یا ای ایس آئی سی کاپہلے سے فائدہ مل رہا ہے تو انہیں اس کا کھاتا نمبر بھی دینا ہوگا تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے لوگوں کو ایسی سہولت نہیں مل رہی ہے ۔ بجلی کمپنی میں میٹر ریڈر،لائن مین ، فیوز اٹنڈنٹ سمیت کئی عہدوں پر لوگ کانٹریکٹ پر ہی کام کر رہے ہیں ۔ کمپنی نے گزشتہ دنوں کانٹریکٹ پر کام کررہے ملازمین کے پی ایف یا ای ایس آئی سی کا فائدہ ملنے کا جائزہ لیا تھا ۔