کچائے کوٹ کے 3پیکس صدربلامقابلہ منتخب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Dec-2019

گوپال گنج :(ارون مشرا )کچائے کورٹ بلاک میں 28پیکسوں میں انتخاب کو لیکر نامزدگی کے پرچے داخل ہونے کا وقت ختم ہونے کے بعد جمعرات کو اسکروٹنی کا کام شروع ہوا ، بلاک کے یحیٰ پور (احیا پور )بکرم پور اور سرسیا پنچایت میں صدر عہدہ کےلئے ایک ایک امیدواروں نے پرچے داخل کئے ہیں ۔ جائز ہ کے بعد سبھی تینوں پیکسوں نے ایک ایک امیدواروں کے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے سے یہاں صدر کا عہدہ بلامقابلہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ جلال پور پیکس میں 4، مٹیا ہردو میں 4،سسوا میں 3، کچائے کورٹ میں 2 ، رامپور کھریا میں 6صالح پور میں 4، ٹولہ سپیا میں 5، بلیون ساگر میں 4، بنتیل میں 3، متیا خاص میں 4، سنگواڈیہہ میں 4، پرخاص میں 2، سمرا میں 4، اہیرولی دوبو لی میں 5، بنکٹا میں 6سونہولا گوکھل میں 4، دھودھولیا میں 5، بھوپتا پور میں 4، اچکاگائوں میں 5مٹیہانی کلاں میں 3، تیواری مٹہنیا میں 4بکھری میں 4کھجوری میں 2، اور رام پور مادھو میں 2امیدواروں نے صدر عہدہ کےلئے نامزدگی کے پرچے داخل کئے ہیں ۔ جبکہ ایگزیکٹیو کےلئے 285امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے داخل کئے ہیں ۔ جائزہ جمعہ کو بھی ہوگا ۔